لاہور دہماکے میں دہشت گردوں کا ہدف کون تھا؟ آئی جی پولیس نے انکشاف کر دیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب پولیس کےانسپکٹر جنرل انعام غنی کا کہنا ہے کہ لاہور دھماکے کا ٹارگٹ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےدھماکے کی جگہ کے قریب ہائی ویلیو ٹارگٹ سے متعلق سوال پر انعام غنی کا کہنا تھا کہ اگر پولیس پکٹ نہ ہوتی تو گاڑی ہائی ویلیو ٹارگٹ تک پہنچ سکتی تھی، آپ کو پولیس کو سراہنا چاہیے کہ پولیس چوکی کی وجہ سے یہ گاڑی ٹارگٹ پر نہیں پہنچ سکی۔ایک اور سوال کے جواب میں انعام غنی کا کہنا تھا کہ اس وقت قیاس آرائیوں پر نا جائیں تو زیادہ بہتر ہے، ہمیں ہر وقت تھریٹ ملتی رہتی ہے اور اس وقت بھی ہم 60 سے زیادہ تھریٹس پر کام کر رہے تھے، تازہ ترین تھریٹ الرٹ بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے متعلق ہی تھا کیونکہ یہ ہمارے حوصلے پست کرنا چاہ رہے ہیں۔ ۔۔۔

پاک بھارت سرحد ایک روز کے لیے کھولنے کا فیصلہ، بھارتی شہریوں کو بڑا ریلیف دے دیا گیا

لاہور (پی این آئی) کورونا کے باعث پاک بھارت سرحد بند ہونے کے باعث ایک سال سے پاکستان میں پھنسے ہوئے بھارتی شہریوں کے لئے خوشخبری آ گئی۔ کورونا کی شدت میں کمی آتے ہی 28 جون کو ایک روز کے لئے پاک بھارت سرحد کھولی جارہی ہے۔پاکستان سے 461 افراد بھارت جائیں گے۔ بھارت جانے والوں میں 405 بھارتی شہری شامل ہیں جب کہ نوری ویزہ کے حامل 56 افراد بھی اسی روز بھارت روانہ ہوں گے۔وزارت خارجہ پاکستان نے اس حوالے سے واہگہ بارڈر پر ضروری اقدامات کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔بھارت واپس جانے والے تمام افراد کو روانگی سے 72 گھنٹے قبل کورونا کا ٹیسٹ کروانا ہوگا تاہم حکومت کی طرف سے ویکسین لگوانے کی کوئی شرط نہیں رکھی گئی۔واضح رہے کہ پاکستان نے کورونا کی شدت میں اضافے کے باعث گزشتہ سال پاک بھارت سرحد کو بند کر دیا تھا جس کے باعث سینکڑوں افراد پاکستان اور بھارت میں پھنس گئے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close