ایک آدمی نے موٹر سائیکل کھڑی کی اور پھر اچانک دھماکہ ہوا، لاہور دھماکے کی عینی شاہد خاتون کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی )لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہو گئی جبکہ 17 افراد زخمی ہیں۔ جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکا ایک گھر میں ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور وہاں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے سے ایک گھر زیادہ متاثر ہوا جبکہ دیگر گھروں کو بھی دھماکے سے نقصان پہنچا۔ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔اس حوالے سے عینی شاہد خاتون کا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہےکہ میں اس طرف تین چکر لگا کر گئی ہوں ، جائے وقوعہ کے قریب ایک موٹرسائیکل موجود تھی ، خاتون کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل دھماکے سے پھٹ گئی ہے ۔ خاتون کاکہنا تھا کہ جب یہاں سے داخل ہوئے تو اچانک موٹر سائیکل پھٹی ، ایک شخص موٹر سائیکل سامنے کھڑی کر کے نکل گیا، پولیس ابھی تک اس شخص کو گرفتار نہیں کر سکی ہے ،

پختونخوا میں کوئی بےروزگار ہے نہ غریب، پرویز خٹک کا دعویٰ،

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کی طرف سے 5 سال تک خیبر پختونخوا صوبے کے وزیر اعلیٰ رہنے والے سیاستدان اور موجودہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے عجیب و غریب دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کوئی غریب ہے اور نا کوئی بے روزگار ہے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے خیبر پختونخوا میں غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کا دعویٰ قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران تقریر کرتے ہوئے کیا۔ اس حوالے سے پرویر خٹک کے آبائی گاؤں اور حلقے مانکی شریف کے مکینوں کا کہنا ہے کہ صرف مانکی شریف میں سیکڑوں مکانا ت کچے ہیں اور لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ نوشہرہ کی آبادی کے تناسب سے ایک لاکھ دو ہزار خاندان غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں اور یہی تناسب ضلع بھر میں کچے مکانا ت کا بھی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close