ووٹ کو عزت دو کا جھوٹا نعرہ لگانے والے ہی درحقیقت ووٹ کی عزت کو تار تار کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

لاہور(آئی این پی ) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا جھوٹا نعرہ لگانے والے ہی درحقیقت ووٹ کی عزت کو تار تار کررہے ہیں، عام الیکشن میں بدترین شکست ن لیگ کا مقدر بنی، کرپٹ ظل سبحانی اور جعلی راجکماری نے الیکشن چوری کا شوشہ چھوڑا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ نے انتخابی شکست کی ہزیمت چھپانے کیلئے ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ تو لگایامگر ووٹ کی عزت کیلئے عملی طور پر کچھ نہ کیا۔ وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی مخالفت اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی راہ میں رکاوٹیں ن لیگ کی جانب سے شفاف انتخابات سے فرار کے بہانے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا اور شفاف الیکشن تحریک انصاف کی عوام سے کمٹمنٹ ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close