ارطغرل غازی کے ہیرو کے ساتھ فراڈ کرنے والے ملزم کی ضمانت منظور

لاہور (آئی این پی ) عدالت نے ترکی ڈراما سیریل ارطغرل غازی کے ہیرو اینگن التان کے ساتھ فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی ماڈل ٹان کچہری میں ترک اداکاراینگن التان کیساتھ فراڈکرنیوالے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، جوڈیشل مجسٹریٹ نوشابہ یوسف نے کاشف ضمیرکی درخواست ضمانت پرسماعت کی۔ عدالت نے ملزم کاشف ضمیرکی ایک مقدمے میں ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ کے مچلکے جمع کروانیکاحکم دے دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close