اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم اور کامیاب جوان پروگرام میں صحافیوں کیلئے پیکیج متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری سے پی ایف یو جے ورکرزکے صدرپرویزشوکت نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ، ملاقات میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت صحافیوں کوسہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، صحافیوں کوترجیحی بنیادوں پرصحت کارڈکی سہولت فراہم کی جائیگی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان ہاسنگ اسکیم اور کامیاب جوان پروگرام میں صحافیوں کیلئے پیکیج متعارف کرائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جرنلسٹس پروٹیکشن بل موجودہ حکومت کاانقلابی قدم ہے، بل صحافیوں اورمیڈیاورکرزکے حقوق کے تحفظ کیلئے بنایاگیا۔ وفاقی وزیراطلاعات نے پرویزشوکت پرگزشتہ دنوں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے سے متعلق آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں