پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کا نیا چئیرمین کون ہو گا؟ وزیراعظم عمران خان کا قومی ائیرلائن کی بحالی کیلئے بڑا فیصلہ

کراچی(آئی این پی )وزیراعظم عمران خان نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی بحالی کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اسلم خان کو پی آئی اے کا چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے قومی ایئر لائنز کی بحالی کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اسلم آر خان کو پی آئی اے کا چیئرمین تعینات کردیا۔اسلم آر خان کو وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین تعینات کیا گیا۔ وہ آئندہ دو روز میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔اسلم خان کی تعیناتی کے بعد ایئر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک اب بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے اپنے فرائض انجام دیں گے۔ چئیرمین بورڈ کی تعیناتی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو تین نام بھیجے گئے تھے، جن میں سے قرعہ اسلم خان کے نام کا نکلا۔واضح رہے کہ ایئرمارشل (ر) ارشد ملک کو حکومت نے 2018 میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا چیئرمین تعینات کیا تھا، بعد ازاں 2020 میں ان کی مدتِ ملازمت میں توسیع بھی کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close