این سی او سی نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں کے لائونجز پررش کا نوٹس لے لیا، اندرون ملک پروازوں سے متعلق بھی بڑا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی) نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے ملک بھر کے ہوائی اڈوں کے لائونجز پررش کا نوٹس ، سول ایوی ایشن اتھارٹی کا اندرون ملک پروازوں پر ہر دو پروازوں کے درمیان 45 منٹ کا وقفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ منگل کو نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی ) کی جانب سے ملک بھر کے ہوائی اڈوں کے لائونجز میں مسافروں کے رش کا نوٹس لیتے ہوئے رش کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔ این سی او سی کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایک ہی وقت میں دو پروازیں آپریٹ نہ کرنے کی ہدایت کی ہیں اور ہر دو گھنٹے کے دوران زیادہ سے زیادہ 4 سے پانچ پروازیں آپریٹ کرنے کے احکامات دیئے ہیں ۔ ایس سی او سی کے احکامات کی روشنی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک ہر دو پروازوں کے درمیان 45 منٹ کا وقفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اتھارٹی کی جانب سے مسافروں سے کورونا ایس او پیز پر مکمل تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے ۔ جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔این سی او سی نےملک بھر کے ہوائی اڈوں کے لائونجز پررش کا نوٹس لے لیا، اندرون ملک پروازوں سے متعلق بھی بڑا فیصلہ

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں