گیس کا بحران بے قابو، کئی گھنٹے گیس کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے

کراچی (آئی این پی )سندھ میں گرمی میں بھی گیس کا بحران ہے جس کے باعث صنعتوں کو گیس فراہمی بند کردی گئی ہے۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق نان ایکسپورٹ صنعتوں کو گیس کی فراہمی آج سے غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی گئی ہے، جنرل انڈسٹریز کی کیپٹو پاور 50 فیصد بند کی گئی ہے، کنڑ گیس فیلڈ میں مرمت کا کام جاری ہے۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں 20 انچ گیس پائپ لائن پرترقیاتی کام جاری ہے جس سے ڈیفنس اور کلفٹن کے مختلف علاقوں میں رات 8 بجے سے اگلے 14 گھنٹے کیلئے گیس کی فراہمی متاثرہوسکتی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ جلد سے جلد کام مکمل کرکے گیس کی ترسیل بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں