چوہدری نثار اچانک کونسی سیاسی جماعت کے سربراہ کے گھر پہنچ گئے، سیاسی حلقو ں میں ہلچل

اسلام آ باد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سربراہ مسلم لیگ ضیا محمد اعجاز الحق کی رہائش گاہ پر انکے چچا اور جنرل شہید ضیا الحق کے بھائی محمد اظہار الحق کی وفات پر اظہار تعزیت کی ۔ بعد ازاں دونوں رہنماوں نے سیاسی صورتحال پر ون ٹو ون ملاقات کی ۔ موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر دونوں رہنماوں کی ملاقات کو سیاسی حلقے اہم قرار دے رہے ہیں ۔سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سربراہ مسلم لیگ ضیا محمد اعجاز الحق کی رہائش گاہ پر انکے چچا اور جنرل شہید ضیا الحق کے بھائی محمد اظہار الحق کی وفات پر اظہار تعزیت کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close