قطر کی پاکستان کو10 لاکھ کورونا ویکسین ڈوز فراہم کرنے کی یقین دہانی ، دنوں ملکوں کاتجارتی روابط بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (آئی این پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمان نے ملاقات کی جس دوران قطر کی جانب سے پاکستان کو دس لاکھ کورونا ویکسین ڈوز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ،پاکستان اور قطر کے درمیان تجارتی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ منگل کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان میں تعینات قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمان الثانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں قطری سفیر کی جانب سے پاکستان کو کورونا ویکسین کی دس لاکھ ڈوز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ مسلم امہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے یکجہتی ضروری ہے اور اسلامو فوبیا کیلئے آواز اٹھانے کیلئے مسلم امہ میں اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں قطر کے سفیر نے کہا کہ قطر پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید تقویت دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے بہترین حکمت عملی اپنائی۔(اح+م ا)

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں