پنجاب کی سیاست میں بڑی ہلچل، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اچانک مفاہمت کے شہنشاہ آصف زرداری کے گھر پہنچ گئے، پنجاب میںبڑی سیاسی تبدیلی کا امکان

لاہور(پی این آئی) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی ، سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کیلئے بلاول ہاؤس پہنچ گئے، آصف زرداری نے خود پرویز الٰہی کا استقبال کیا، ملاقات میں عام انتخابات میں سیاسی اتحاد سمیت پنجاب میں کسی بھی سیاسی تبدیلی کیلئے یکساں پالیسی اختیار کرنے پر اتفاق، بجٹ کے بعد پنجاب میں اہم پیشرفت ہوسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت، پنجاب کی آئندہ سیاست کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویز الٰہی نے آصف زرداری کی خیریت دریافت کی اور آصف زرداری نے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی۔ ذرائع نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں آئندہ عام انتخابات میں سیاسی اتحاد پر بھی غور کیا گیا، آئندہ انتخابات میں وسیع تعاون کیلئے مشاورت کے ساتھ لائحہ عمل بنایا جائے گا۔پنجاب میں کسی بھی سیاسی تبدیلی کیلئے یکساں پالیسی اختیار کریں گے۔ دوسری جانب معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات سے متعلق کہا کہ پرویزالٰہی اورآصف زرداری کی ملاقات حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی نہیں، مہمان نوازی اور میزبانی پنجاب کا کلچر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور چودھری برادران کے درمیان پرانے تعلقات ہیں۔ واضح رہے سابق صدر آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کو پنجاب میں مضبوط بنانے کے لیے سرگرم ہوگئے، آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جیت کے لیے جنوبی پنجاب کے حوالے سے آصف علی زرداری نے سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کو جنوبی پنجاب میں پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایات دے دیں۔سابق صدر نے مخدوم احمد محمود کو پی ٹی آئی سے مایوس جنوبی پنجاب کے لوگوں سے رابطوں کی ہدایت کر دی ہے جبکہ سابق صدر کے جنوبی پنجاب اور سنٹرل پنجاب کے اہم سیاستدانوں سے بھی رابطے ہوئے ہیں، رابطوں میں آصف علی زرداری کو سیاستدانوں کی جانب سے مثبت جواب دیا گیا۔جہانگیر ترین گروپ کے کئی اہم رہنما بھی سابق صدر سے رابطوں میں ہیں۔ عام انتخابات سے قبل جہانگیر ترین گروپ کا بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا قوی امکان ہے اور سابق صدر عام انتخابات سے قبل پنجاب پیپلز پارٹی کی تنظیم کو بھی عوامی سطح پر متحرک کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں