اب گاڑی ہر پاکستانی کی پہنچ میں ہو گی، حکومت نے نئی ’’کار فنانسنگ سکیم‘‘ متعارف کرانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) حالیہ سالوں میں کاروں کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوجانے پران کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھنے آئی ہے، جس کی بڑی وجہ لوگوں کا اتنی مہنگی گاڑیاں خریدنے کی سکت نہ رکھنا ہے۔ اب حکومت نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے نئی ’کار فنانسنگ سکیم‘ متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت شرح سود میں کمی کی جائے گی۔ ممکنہ طور پر نئی شرح سود5سے 6فیصد ہو گی۔ وزارت صنعت و پیداوار کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ ”حکومت نئی آٹوپالیسی وضع کر رہی ہے جس میں 850سی سی سے 1000سی سی گاڑیوں تک کے خریداروں کو ٹیکس میں زیادہ چھوٹ دی جائے گی۔ اس وقت تجویز کیا جا رہا ہے کہ 1000سی سی گاڑیوں تک شرح سود 5فیصد اور اس سے بڑی گاڑیوں تک 6فیصد ہونی چاہیے۔ آئندہ ماہ کے آخر تک اس نئی پالیسی کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close