اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی کابینہ نے موٹرویز اور ایئر پورٹس گروی رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’کابینہ نے صکوک بانڈز کے اجرا کی وزارت خزانہ کی سمری کی مکمل منظوری دے دی ہے اور وزارت خزانہ اس میں مزید اثاثے بھی طے کر سکتی ہے۔ واضح رہے کہ وزارت خزانہ نے صکوک بانڈز کے اجرا کے لیے اسلام آباد پشاور موٹروے، پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹر وے اور اسلام آباد ایکسپرس وے گروی رکھنے کی نشاندہی کی تھی جبکہ لاہور اور اسلام آباد کے ایئر پورٹس پر بھی صکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری مانگی گئی تھی جو کہ دے دی گئی ہے۔ اس سے قبل ایف نائن پارک کو گروی رکھ کر صکوک بانڈز جاری کرنے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کی گئی تھی جو کہ وزیراعظم نے مسترد کرتے ہوئے وزارت خزانہ کو عوامی مقامات کے بجائے دیگر اثاثوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی تھی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں