ٹورنٹو (پی این آئی) کینیڈا نے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کردیں۔ کینیڈا کے وزیر ٹرانسپورٹ کی طرف سے کیے گئے اعلان کے مطابق کینیڈا اور پاکستان کے درمیان پی آئی اے کی فلائٹس بھی بحال کردی گئی ہیں تاہم بھارت پر سفری پابندیاں برقرار رہیں گی۔ دوسری جانب قومی ائرلائن پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق سی ای او ارشد ملک کی وضع کردہ ایس او پیز سے مطمئن ہونے کے بعد کینیڈین حکام کی جانب سے پی آئی اے کو دوبارہ براہ راست پروازیں شروع کرنے کی اجازت موصول ہوگئی ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے پہلے مرحلے میں ہفتہ وار تین پروازیں اتوار سے شروع کرے گا جبکہ پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے روانہ ہوں گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پروازوں پر بکنگ کھول دی گئی ہے اور لوگ بآسانی نشستیں حاصل کرسکتے ہیں۔ اس سے پہلے پی آئی اے کا کورونا کے باعث کینیڈا کیلئے فضائی آپریشن صرف کارگو تک محدود تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں