کراچی (پی این آئی) گژشتہ روز انتقال کر جانے والے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما عثمان کاکڑ کا جناح ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کرلیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق عثمان کاکڑ کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ہے، جسم کے مختلف حصوں پر سرجری یا کینولاز کے نشانات ہیں جب کہ پیتھالوجی کے لیے کئی نمونے لے لیے گئے ہیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق عثمان کاکڑ کی میت کے کچھ نمونے اہلخانہ کے حوالے بھی کیے گئے ہیں جو وہ اپنے طور پر بھی چیک کروائیں گے۔ ڈاکٹروں کے مطابق موت کی حتمی وجہ پیتھالوجی رپورٹ سے سامنے آئے گی اور عثمان کاکڑ کے بھائی اور بیٹے کے کہنے پر پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں