وزیراعظم کے پردے سے متعلق بیان پرسینئر صحافی انصار عباسی بھی حمایت میں بول پڑے، لبرلز کو سخت پیغام دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی )معروف صحافی اور کالم نگار انصار عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر پردے کے حق میں بات کی اور فحاشی کے خلاف بولے تو دیسی لبرلز کا ایک طبقہ بھڑک اُٹھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ’پردہ اللہ تعالی کا حکم ہے، فحاشی بہت بڑا گناہ۔ کوئی مسلمان پردہ نہیں کرتا اور فحش کاموں میں مبتلا ہے تو یہ گناہ کے کام ہیں لیکن اگر کوئی مسلمان ہو کر پردہ اور فحاشی کی متعلق احکامات کو ماننے سے انکار کرتا ہےاور ان کی مخالفت کرتا ہے تو پھر ایسے فرد کو اپنے ایمان کی فکر کرنی چاہیے۔‘واضح رہے کہ وزیراعظم نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پردے کے حوالے سے بات کی تھی جس پر ان کو تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close