اپوزیشن کی صفوں میں ہلچل، اے این پی بھی وزیراعظم کی حمایت میں سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی )عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے رکن قومی اسمبلی امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ امریکہ کو ہوائی اڈے نہ دینا حکومت کا بہت اچھا کام ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سرحد پار دہشت گردوں کی آمد و رفت نہ ہو۔پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ہوائی اڈے نہ دینے کا اعلان خوش آئند ہے ۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے امیر حیدر ہوتی کی تقریر کے بعد کہا کہ یہ ایک اہم معاملہ ہے۔ بجٹ اجلاس کے بعد افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔پورے ایوان کو معاملے پر اِن کیمرہ بریفنگ دینے کی تجویز ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں