سندھ میں گورنر راج لگانے سے متعلق وفاقی حکومت کا فیصلہ آگیا

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاق کا سندھ میں حکومت کو ہٹا کر گورنر راج لگانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہے ، وفاقی حکومت اپنے آئینی اختیار میں رہ کر کردار ادا کرے گی ، سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وفاق اور صوبے کے پیسوں کو عوام کے لئے لگائے ۔ پیر کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے نجی ٹی وی پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں 1965 کے بعد کراچی وفاقی سیاست میں واپس آیا ہے اور اس کا کریڈٹ عمران خان کو دینا چاہیے ، موجودہ حکومت میں تمام بڑی وزارتوں میں کراچی کی نمائندگی موجود ہے ، صدر پاکستان کراچی سے ہیں اور وفاق کی تمام اکائیاں کراچی کے ساتھ ہیں ، انہوں نے کہا کہ کراچی کی بہتری کی ذمہ داری بنیادی طور پر سندھ حکومت ہے ، کراچی اور سندھ کے لئے جتنا پیسہ دیا گیا وہ سارا لندن اور دبئی چلا گیا ، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی آئینی اختیار میں رہ کر کردار ادا کر رہی ہے اور حکومت سندھ حکومت کو ہٹا کر گورنر راج لگا نے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ، ہم چاہتے ہیں کہ سندھ حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close