شادی کیلئے تیار جوڑوں کیلئے خوشخبری، شادی ہالز کھولنے کی اجازت دیدی گئی

کراچی(پی این آئی)سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے شادی ہالز کھولنے کی اجازت دیدی۔شادی ہالز ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس کے مطابق سندھ حکومت نے شادی ہال مالکان اور شادی ہالوں سے وابستہ مزدور طبقے کی مشکلات پر ہمدردی سے غور کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ شادی ہالز کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔رانا رئیس کے مطابق کمشنر کراچی سے ملاقات میں شادی ہالز کھولنے کے لیے ایس او پیز طے پاگئے ہیں جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔ایس او پیز کے مطابق تمام شادی ہال میں 30 فیصد وینٹی لیشن کا انتظام کیا جائے گا، شادی ہال میں مہمانوں کو ایس اوپیز کے ساتھ داخلے کی اجازت دی جائے گی، ماسک لازمی ہوگا۔ ابتدائی طور پر ڈیڑھ سو افراد کو شادی میں شرکت کی اجازت ہوگی۔شادی ہالز ایسوسی ایشنز نے اجازت ملنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے بے روزگاری میں نمایاں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close