آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں، آصف زرداری ترین گروپ سے رابطے کرنے لگے، پارٹی کی اہم ترین شخصیت کو ٹاسک سونپ دیا گیا

لاہور (پی این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف سے ناراض جہانگیر ترین کے گروپ پر نظریں جمالیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آصف زرداری نے سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کو جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی کی مضبوطی کیلئے متحرک کردیا ہے۔ انہوں نے سابق گورنر کو ہدایت کی ہے کہ ترین گروپ کے ساتھ رابطوں کو فروغ دیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے کئی رہنما پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ سابق صدر نے وسطی پنجاب میں بھی اہم سیاسی رہنماؤں سے رابطے کیے ہیں جن کا انہیں مثبت جواب ملا ہے۔ آصف زرداری آئندہ عام انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی کی تنظیم کو عوامی سطح پر متحرک کرنے کیلئے بھی سرگرم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close