نواز شریف نے حکومت گرانے کیلئے اراکین اسمبلی کو پچاس، پچاس کروڑ روپے کی پیشکش کر دی

لاہور(پی این آئی) معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے حکومت گرانے کے لیے ارکان پارلیمنٹ 50,50 کروڑ روپے لینے کی پیشکش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے مکتبہ فکر کے کراچی میں بےشمار مدارس ہیں،مدارس کے لڑکے آنے سے ان کاجلسہ بہت بڑا ہو گا مگر جے یو آئی ف نے کراچی میں کبھی کوئی سیٹ جیتی ہے؟کچھ ن لیگ کے لوگ بھی آ جائیں گے اور کچھ حکومت سے نالاں لوگ بھی جلسے میں شامل ہو جائیں گے۔ایک اور سوال پر ہارون الرشید نے کہا کہ نواز شریف کی کوشش تو ہے۔انہوں نے کہا یہاں تک کہا کہ اگر ارکان پارلیمنٹ 50,50 کروڑ روپے بھی لیتے ہیں تو لے لیں مگر اس حکومت کو چلتا کرو،مزید کہا کہ جہانگیر ترین بچہ تو نہیں۔ان کے گروپ نے گیلانی کو ووٹ تو دئیے مگر ان کو عمران خان کو گھر بھیجنے کا کیا فائدہ ہے۔ واضح رہے کہ اپوزیشن حکومت کو ٹف دینے کے لیے متحرک ہے۔وزیراعظم عمران خان بھی یہ بات کہہ چکے ہیں کہ خود کوجمہوری کہنے والے فوج کوکہہ رہے ہیں حکومت گرادو،اسی پر ن لیگ کا بھی ردِعمل سامنے آیا تھا۔مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کسی نے فوج سے حکومت کو گرانے کا مطالبہ نہیں کیا۔انہوں نے وزیراعظم کے بیان کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نظامی کی تبدیلی کے داعی اور جھوٹ کا حصہ نہیں بنتا۔ آپ کا پھیلایا ہوا ملبہ آپ نے ہی اٹھانا ہے۔آپ کی سیاست جمہوریت اور ترقی کو پیچھے دکھیلا۔ واضھ رہے کہ ایک موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ خود کوجمہوری کہنے والے فوج کوکہہ رہے ہیں حکومت گرادو، لوگوں کوتاثر دیاگیا کہ بٹن دباتے ہی نیا پاکستان سامنے آئے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں