ن لیگ پر 23 ارب ڈالر تنور میں جھونک دینے اور 1455 ارب ڈالر کی بارودی سرنگیں لگانے کا الزام

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیربرائے توانائی عمر ایوب نے قومی اسمبلی میںتقریر کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو اور شہباز شریف قومی اسمبلی میں تقاریر کر کے گئے مگر درست حقائق بیان نہیں کئے ،انتخابات سے قبل معیشت آکسیجن پر تھے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ ن معیشت میں 1455ارب روپے کی بارودی سرنگیں لگا کر گئی ، وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ یہ لوگ ایسے معاہدے کر کے گئے کہ بجلی خریدیں نہ خریدیں ادائیگی کرنا ہوگی ، ان کے غلط معاہدوں کے باعث پیسے دینا پڑ رہے ہیں ، فیول چارجز کے 62ارب روپے کہیں اور لگا دیے گئے ہیں ، ایک دو لاکھ کے نہیں اربوں روپے کے ٹیکے لگائے گئے ہیں ، 62ارب روپے تو ان کے ایک دو سی سی کے ٹیکے ہیں ، یہ معیشت کا دیوالیہ نکال کر نہیں گئے تو کیا کر کے گئے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کو چار ہزار ارب روپے کا فائدہ دے رہے ہیں ۔ گزشتہ حکومت نے ایل این جی کو پٹرولیم مصنوعات قرار دے دیا، اس اقدام سے سرکلر ڈیٹ میں اضافہ ہوا ، یہ لوگ کھا کر ڈکارتے بھی نہیں ۔ یہ لوگ سب کچھ ہڑپ کر لیں اور کہتے ہیں ہم سے پوچھیں بھی نہ ۔ ن لیگ کی حکومت نے 23 ارب ڈالرز تنور میں جھونک دیے ۔وفاقی وزیرعمر ایوب کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو دلدل میں پھنسانے والے کہتے ہیںکہ ہم ماضی کی بات نہیں کریں ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں