ماں اور 3 بچے نالے کی طغیانی میں بہہ گئے

جہلم ویلی (پی این آئی) آزاد کشمیر کی جہلم ویلی میں افسوسناک واقعہ پیش آ گیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹرول لائن کے قریب گاؤں میں ماں اور تین بچے نالے میں بہہ گئے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ جہلم ویلی گاؤں کھلانہ میں پیش آیا جہاں نالہ عبور کرتے ہوئے ماں اور تین بچے طغیانی کے باعث بہہ گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ ماں اور دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ تیسرے بچے کی تلاش جاری ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close