نیویارک (پی این آئی) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے پر ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ تحقیقات کی جائیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا کہ ابراہیم رئیسی کی جانب سے ایران میں مرتکب جرائم کے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے ایک غیر جانب دار میکانزم بنایا جائے۔تنظیم کے مطابق رئیسی نے ایران میں 2019 کے احتجاجی مظاہروں کے دوران سیکڑوں خواتین اور بچوں کی ہلاکت کو سپورٹ کیا تھا۔ مزید یہ کہ عدلیہ کی سربراہی کی مدت میں رئیسی نے انسانی حقوق اور اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں