فواد چوہدری سیاسی خانہ بدوش اپنی روٹی روزی کیلئے سندھ حکومت پر تنقید کر رہے ہیں

اسلام آباد( آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماسینیٹر پلوشہ خان نے فواد چوہدری کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے فواد چوہدری جیسے سیاسی خانہ بدوش اپنی روٹی روزی کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور سندھ حکومت کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ گملے میں اگائی گئی پی ٹی آئی کی مصنوعی جڑیں سڑ چکی ہیں اب تو عمران خان کی نالائقی پر سلیکٹرز بھی پشیمان ہیں ۔ سینیٹر پلوشہ خان نے یہ سندھ حکومت کی بیمثال کارکردگی ہے کہ کشمیر، گلگت، کے پی ،پنجاب اور بلوچستان کے غریب مفت علاج کیلئے سندھ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا نام نہاد انصاف صحت کارڈ عوام کے ساتھ ظالمانہ فراڈ ہے کیونکہ مذکورہ کارڈ سے آج تک کسی غریب کا علاج نہیں ہوا۔ سینیٹر پلوشہ خان نے عمران خان عوام کے منتخب وزیراعظم نہیں ہیں وہ اسمبلی آنے سے ڈرتے ہیں آخر کب تک وہ نیب میں چھپ کر اپنا گریباں بچائیں گے۔ انہوں نے فواد چوہدری جیسے سیاسی خانہ بدوش جانتے ہیں کہ انہیں جعلی طریقے سے اقتدار میں لایا گیا ہے۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ عمران خان چور دروازے سے اقتدار میں آئے تھے اس لیئے انہیں رسوا ہوکر اقتدار سے نکلنا پڑ رہا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close