کورونا ویکسین کی قلت، سندھ میں ویکسی نیشن سنٹر بند

کراچی / لاہور (آئی این پی ) کراچی، لاہور اور پشاور سمیت ملک بھر میں کورونا ویکسین کی وقتی قلت ہوگئی ہے۔ کورونا ویکسین کی کمی کے سبب کراچی سمیت سندھ بھر میںاتوار کو کورونا ویکسی نیشن سنٹر بند ر ہے ۔ حیدرآباد میں بھی 19سنٹر بند کر دیئے گئے ہیں۔ پنجاب میں بھی کورونا ویکسی نیشن روک دی گئی ہے۔ لاہورکے ایکسپوسنٹرمیں بھی اتوار کو ویکسی نیشن نہیں ہو ئی ۔ پشاور سمیت خیبرپختون خوا کے مختلف شہروں میں بھی ویکسی نیشن رکنے کا خدشہ پیدا ہوگیا اور موبائل ویکسی نیشن سروس وقتی طور پر معطل کر دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close