اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پانی ذخیرہ کرنے کے مثبت نتائج آنے لگے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پنجاب حکومت نے لاہور میں پانی کی سطح کم ہونے سے روک دی ہے اور 1980 کے بعد پنجاب حکومت نے پہلی دفعہ پانی کی سطح کم ہونے سے روکی۔ انہوں نے کہا کہ پانی ذخیرہ کرنے کے لیے اہداف پر کام کیا اور بہترین پالیسی اپنائی۔ پالیسی میں ری سائیکلنگ، نئے ایکوا فائر چارجز اور بارش کا پانی ذخیرہ کرنا شامل ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں