فادرز ڈے، بلاول بھٹو زرداری کا اپنے والد آصف علی زرداری کیلئے پیغام

کراچی(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والد آصف علی زرداری کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر دیے گئے اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عالمی یومِ والد پر صدر آصف علی زرداری کے لیے نیک تمنائیں کہ جنہوں نے جمہوریت کی بحالی کے لیے بغیر کسی فردِ جرم کے 12 برس جیل میں گزارے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرے والد نے 18ویں ترمیم کے ذریعے 1973 کے آئین کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا، پاک چین اقتصادی راہداری کی بنیاد رکھی۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ آصف علی زرداری نے غریبوں کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت بہت کچھ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close