حکومت کا فائزر بائیو این ٹیک سےایم آر این اے ویکسین فراہمی کا معاہدہ

اسلام آباد(آئی این پی) حکومت اور فائزر بائیو این ٹیک میں پاکستان کو ایم آر این اے ویکسین فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا۔امریکی فارماسیوٹیکل کمپنی اس سال پاکستان کو ایک کروڑ تیس لاکھ ڈوزز فراہم کرے گی ۔معاہدے کے تحت امریکی کمپنی فائزر بائیو این ٹیک پاکستان کو ایم آر این اے ویکسین فراہمی کرے گی ، حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اس سال روسی ویکسین اسپوٹنک کی بھی ایک کروڑ ڈوزز خریدے گا۔روسی ویکسین کی پہلی کھیپ جون کے آخر یا جولائی کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچ جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close