100 ایکڑ پر چلی فارم کا پائلٹ منصوبہ مکمل کرلیا گیا، عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد(آئی این پی)پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک)اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ 100ایکڑ پر چلی فارم کا پائلٹ پروجیکٹ مکمل کرلیا گیا۔اتوار کواپنی ٹوئٹ میں عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ اگلے مرحلے میں چلی فارم کا رقبہ 3ہزار ایکڑ تک پہنچ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مصالحہ جات کیلئے شراکت داری تشکیل پاگئی جبکہ کاشت کے علاقے، بیج کا معیار اور لیبرکی تربیت کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close