تحریک انصاف دورحکومت میں سیاحت میں اتنا اضافہ ہوا کہ ہوٹلوں میں جگہ ختم ہو گئی

کراچی(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے دعوی کیا ہے کہ سیاحت میں اتنا اضافہ ہوا ہے کہ ہوٹلوں میں جگہ ختم ہو گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز ایکسپو سینٹر میں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایکسپو میں وزارت اطلاعات کی شراکت داری باعث مسرت ہے۔ وزارت اطلاعات پاکستانی پویلین کو کامیاب بنانے کے لیے کردار ادا کرے گی، فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان سے ٹیکنالوجی ایکسپورٹ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اب ٹریکٹرز ایکسپورٹ کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے محنت سے کام ہورہا ہے گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، فوادچودھری نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ باہر سے لوگ آئیں اور ہوٹلز وغیرہ بنائیں، اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہناتھا کہ کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان نے انتہائی کامیاب حکمت عملی اپنائی۔ انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ بیرون ملک سے لوگ یہاں آکر سرمایہ کاری کریں، ان کا کہنا تھا کہ رواں سال پاکستان میں چار فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close