آئی ایم ایف نے واقعی پاکستان کا قرضہ روک لیا؟وزارت خزانہ نے حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کا پروگرام معطل نہیں ہے اور ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کا قرض نہیں روکا۔ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کا اگست میں دورہ متوقع ہے، جس میں مشن پورے سال کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مارچ تک آئی ایم ایف پروگرام کے تمام اہداف حاصل کیے ہیں،آئی ایم ایف پروگرام کے دوران پاکستان نے بہترین معاشی کارکردگی کامظاہرہ کیا۔وزارت خزانہ کے مطابق ورلڈ بینک نے پاکستان کا قرض نہیں روکا، ورلڈ بینک نے ایک روز قبل ہی پاکستان کے لیے قرض کی منظوری دی ہے۔خیال رہے کہ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت کو آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے قرضہ دینے سے منع کردیا ہے۔وفاقی وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کا پروگرام معطل نہیں ہے اور ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کا قرض نہیں روکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close