مفتی عزیز الرحمٰن کا بچنا ناممکن، گرفتاری کے بعد آئی جی پنجاب پولیس نے بڑی یقین دہانی کر ادی

لاہور (پی این آئی ) نازیبا ویڈیو سکینڈل اور طالب عمل زیادتی کیس کے ملزم مفتی عزیزالرحمان کی گرفتاری پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر انعام غنی نے کہا ہے کہ ہم جرم کا ارتکاب کرنے والے شخص کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ، ہم اس معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے ، اس ضمن میں پوچھ گچھ کریں گے اور سائنسی طریقہ کار کے تحت معاملے کی تفتیش کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے مدرسے کے طالب علم سے زیادتی کے ملزم مفتی عزیز الرحمان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ قانون کے تمام تر تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزم کو عدالت سے سزا دلوائیں گے کیوں کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے ایسے درندوں سے محفوظ رہیں تاکہ اپنے معاشرے کے مستقبل کو محفوظ بنا سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close