پنجاب حکومت کی بڑی کامیابی، وزیراعظم عمران خان نے بھی تعریف کر ڈالی

اسلام آباد ( پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پانی ذخیرہ کرنے کے مثبت نتائج آنے لگے ہیں ،پنجاب حکومت نے لاہور میں پانی کی زیر زین سطح کم ہونے سے روک لی ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 1980 کے بعد پنجاب حکومت نے پہلی بار زیر زمین پانی کی سطح کم ہونے سے روکی ، پانی ذخیرہ کرنے کیلئے اہداف پر کام کیا اور بہترین پالیسی بنائی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ پالیسی میں ری سائیکلنگ ، نئے ایکو فر چارجز ، بارش کا پانی ذخیرہ کرنا شامل ہے ۔

close