حفاظتی ضمانت کا معاملہ، شہباز شریف کےوکلاءمیں اختلاف پیدا ہو گیا

لاہور (پی این آئی) حفاظتی ضمانت کے حوالے سےاپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے اپنے ہی وکلاء میں اختلاف پیدا ہو گیا ہے اوشہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ شہباز شریف سے اُن کی لیگل ٹیم کی ملاقات آج رات ہوگی۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف کی حفاظتی ضمانت کے حوالے سے وکلا میں دو آراء پائی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ وکلا کا کہنا ہے شہباز شریف ضمانت کے بغیر ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں، جبکہ کچھ وکلا کا خیال ہے کہ شہباز شریف ضمانت کروا کر ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں۔ شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حفاظتی ضمانت حوالے سے فیصلہ کرنے کے لیے آج رات شہباز شریف سے ملاقات ہوگی، حفاظتی ضمانت کا فیصلہ کیا گیا تو کل شہباز شریف ضمانت کے لیے سیشن عدالت جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جو سوالنامہ ایف آئی اے نے بھیجا ہے اس کا پہلے بھی جواب دے چُکے ہیں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close