فواد چوہدری زرداری کے ہاؤس کا طواف کرتا تھا کہ کوئی پوزیشن مل جائے، پیپلز پارٹی بھی میدان میں آگئی

کراچی (پی این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے پیپلز پارٹی کے خلاف فواد چوہدری کے سنگین الزامات پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہ فواد چوہدری زرداری ہاؤس کا طواف کرتا تھا کہ کوئی پوزیشن مل جائے اور اب فوادچوہدری جب زرداری صاحب کے خلاف بیان دیتا ہے تو میں بہت حیران ہوتا ہوں، صدر زرداری نے فواد چوہدری کو پارٹی میں عزت دی اور سیاست میں روشناس کرایا۔سید ناصرحسین شاہ نے کہا کہ وفاقی وزراء کراچی میں آکر سندھ حکومت کو بُرا بھلا کہنا اپنا فرض سمجھتے ہیں ، پی ٹی آئی کی حکومت نے گالم گلوچ ، بدتمیزی اور بداخلاقی کی سیاست کی بنیاد ڈالی ہے۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری زرداری کے ہاؤس کا طواف کرتا تھا کہ کوئی پوزیشن مل جائے، اب زرداری صاحب اور فریال تالپور کے خلاف بیان بازی دیکھ کر فواد کا چھوٹا پن نظر آتا ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ فواد چوہدری اگلے الیکشن میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت کے خواب دیکھ رہا ہے، اگلے الیکشن میں ہجرتی پرندوں کی طرح فواد چوہدری پھر کسی اور پارٹی میں ہجرت کرے گا، نئے الیکشن میں پی ٹی آئی کو پورے ملک میں امیدوار نہیں ملیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close