“شیخ رشید وزارت حاصل کرنے کیلئے روتا تھا، اسے نیند نہیں آتی تھی، ہارون الرشید کا حیران کن دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ شیخ رشید احمد نے بے شمار دفعہ اپنے تقریر وں میں بلاول بھٹو کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ تمہاری ماں زندہ ہوتی تو تمہیں بتاتی شیخ رشید کیا چیز ہے، انکا کہنا تھا کہ کیا ہے شیخ رشید قومی اسمبلی کا ایک ممبر ہے کہ جسے ایک دفعہ دس ہزار ووٹ بھی ملے تھے ،اگر وہ پاپولر پارٹی میں نہ ہوں تو وہ جیت ہی نہیں سکتے تھے آزاد الیکشن صرف ایک ہی دفعہ ہے جیتا ہے ۔ سینئر صحافی نے انکشاف ہے کہا ہے کہ جب یہ پہلی دفعہ شیخ رشید کو وزیر نہیں بنا رہے تھے شیخ رشید نے رو پیٹ کر جنرل مجید مرحوم کو فون کیا تو انہوں نے کہا کہ صبر کرو یا ر ،وزارت بھی مل جائے گی اتنی کس چیز کی بے چینی ہے کہ رات کو نیند نہیں آرہی ہے ،سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ اتفاق سے میں اس وقت ان کیساتھ بیٹھا ہوا تھا ۔

بڑے کالم نگار نے عزیز الرحمان کو مفتی لکھنے سے انکار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) معروف کالم نگار انصار عباسی نے لاہور کے مدرسے میں طالب علم کے ساتھ زیادتی کے مرتکب استاد عزیز الرحمان کے بارے میں لکھا ہے کہ ،”میں اُس کے نام کے ساتھ مفتی نہیں لکھنا چاہتا۔ اُس کی حرکت، اُس کی بدفعلی، اُس کے کرتوت، کسی بھی دوسرے ایسے ہی جرم کے مرتکب افراد سے زیادہ سنگین ہیں کیونکہ اُس نے یہ بدفعلی مسجد و مدرسہ کی چار دیواری کے اندر کی۔ اُس کا جرم اس لئے بھی بڑا ہے کیونکہ اُس کی بدفعلی کا شکار ایک ایسا طالب علم تھا جو اُس سے اسلام پڑھنے کے لئے اُس کے مدرسہ میں آیا تھا۔انصار عباسی کا کہنا ہے کہ ،”اُس کا جرم اس لئے بھی دوسروں سے زیادہ سنگین ہے کیونکہ وہ اسلام کی تعلیم دیتا تھا، نمازیوں کو نماز پڑھاتا تھا لیکن اُس کا اندر کتنا گھٹیا اور گھناؤنا تھا، اس کا اندازہ اُس وڈیو …

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close