کوئٹہ (پی این آئی) کوئٹہ میں پولیس نے اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے17 ارکان صوبائی اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرانے کیلئےدی گئی درخواستوں پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والےارکان بلوچستان اسمبلی کے خلاف مقدمہ بجلی روڈ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور پولیس اہلکاروں پر حملے کی دفعات شامل ہیں ۔درج کیے گئےمقدمےکے مطابق، جمعہ کو بجٹ اجلاس کے موقع پر اپوزیشن ارکان نے اپنے حامیوں کے ساتھ اسمبلی گیٹ زبردستی بند کرائے، پولیس اہلکاروں کے ساتھ دھکم پیل کی، اُن پرحملے کیے، وردیاں پھاڑ دیں جس سے 5پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔مقامی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں