کراچی (پی این آئی) کورونا ویکسین کی قلت کے باعث سندھ میں آج ویکسی نیشن سینٹربند رہیں گے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کراچی شہرکے 90 سینٹرز میں سےمتعدد میں ویکسین ختم ہو چکی ہے۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ضلع شرقی میں26، غربی میں 13، ضلع وسطی میں 13، ضلع ملیر میں 8،کورنگی میں 8 اور ضلع جنوبی میں 22 سینٹرز موجود ہیں جہاں سائنو ویک، سائنو فارم اور پاک ویک موجود نہیں ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق خالق دینا ہال، جناح اسپتال، لیاری جنرل اسپتال، ضلع وسطی چلڈرن اسپتال، نیوکراچی اسپتال، سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں بھی ویکسین ختم ہو چکی ہے۔حکام کا بتانا ہے کہ سندھ میں کل سائنو ویک کی 15 لاکھ خوراکیں آجائیں گی جبکہ ا سپوٹنک ویکسین جون کے آخری ہفتے میں آئے گی۔ پاک ویک کی 4 لاکھ خوراکیں بھی 23 جون کو دستیاب ہوں گی۔
لاہور کےایکسپو سینٹر میں بھی بیرون ملک جانے والے شہریوں کو ویکسین کے لیے ایک ہفتے بعد آنے کی ہدایات دی گئی ہیں جبکہ اسلام آباد میں بھی ویکسین لگوانے کے لیے آنے والے شہریوں کو واپس بھیجا جانے لگا ہے۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں