طالب علم سے زیادتی مفتی عزیز الرحمان میانوالی سے گرفتار، علماء کی طرف سے ملزم کو سرعام لٹکانے، مینار پاکستان سے گرانے کی تجاویز

لاہور (پی این آئی) لاہور پولیس نے مدرسےمیںطالبعلم سے زیادتی کرنے والے مفتی عزیزالرحمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مدرسے کے طالب علم صابر شاہ کی درج کرائی گئی ایف آئی آر پر ملزم مفتی عزیز الرحمان کو میانوالی سے بیٹے سمیت گرفتار کیا۔ایف آئی آر میںملزم مفتی عزیزالرحمان پر طالبعلم سے زیادتی کا الزام ہے، مفتی عزیز الرحمان کی طالبعلم سے زیادتی کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد صدر پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ زیادتی کا واقعہ کےسامنے آنے پر مفتی عزیز الرحمان کو مدرسے سے نکال دیا گیا تھا جبکہ ویڈیو اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد جمعیت علما اسلام نے بھی مفتی عزیز کی رکنیت معطل کر دی تھی۔اس حوالے سے مولانا طاہر اشرفی نے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سر عام لٹکانے، مولانا ابتسام الہیٰ نے سزائے موت اور لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز نے مینارپاکستا ن سے گرانے کی سزائیں تجویز کی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close