کراچی (آئی این پی)کورونا کے باعث دنیا بھر کی طرح پاکستان کی ہوابازی صنعت بھی متاثر ہے ، پی آئی اے سمیت نجی ائیرلائنز نے ایروناٹیکل چارجز میں مزید 2 سال کی چھوٹ کا مطالبہ کردیا،تفصیلات کے مطابق اندرون ملک جانے والی پروازوں پر ائیر نیوی گیشن اور ایروناٹیکل چارجزز کی وصولی کے معاملے پر پی آئی اے سمیت تما م نجی ائیر لاین نے ایروناٹیکل چارجز مزید دوسال کی چھوٹ کا مطالبہ کر دیا، ائیر لائنز نے مطالبہ کیا ہے کہ سی اے اے کی جانب سے دوسال تک ملکی ائیر لائینز سے ائیروناٹئکل سمیت دیگرچارجز وصول نہ کئے جائیں ، عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کی طرح پاکستان کی ہوا بازی کی صنعت بھی بری طرح متاثر ہوئی، نجی ٹی وی کے مطابق سی اے اے نے یکم جون سے پروازوں پر لینڈنگ اور ٹیک آف سمیت ایئرپورٹس پر پارکنگ ، بورڈنگ چارجز،جہازوں کو پاور سپلائی اور ٹریمنل نیویگیشن چارجز بھی وصول کرنا شروع کر دیئے جبکہ اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں سے امبارگیشن اور سیکیورٹی کی مد میں ٹیکس کی وصولی بھی شروع کردی ہے، کورونا کے باعث پی آئی اے سمیت تمام نجی ائیرلائنز کا بھی فضائی آپریشن متاثر ہوا ، کورونا کی ابتدا سے لیکر بڑے پیمانے پر فلائٹس آپریشن بھی معطل رہا ، جس کے باعث پی آئی اے سمیت تمام نجی ائیر لائینزز متاثر ہوئیں اور اربوں روپے نقصان سا منا رہا، اس دوران تما م ائیر لائینزز کو مجموعی طور پر پندرہ سے 26ارب روپے سے زائد کا نقصان کا سامنا رہا جبکہ پرائس وار کی وجہ سے پی آئی اے سمیت نجی ائیر لاین کو یومیہ ایک کرورڑ روپے سے زائد کا نقصان ہورہا ہے،ائیر لائینز یو میہ پچاس فیصد فیول کے اخراجات بھی پورے نہیں کر پارہی ہیں اور ایک اندازے کے مطابق ائیر بلیو کو ساڑھے سات ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا جبکہ سرین ائیر لائن کو چار ارب روپے سے زائد کا نقصان کا سامنا رہا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں