بلاول بھٹو زرداری کی اچانک کراچی آمد، حالیہ پرتشدد احتجاج، کس چیز کا نوٹس لے لیا

کراچی(آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی اچانک کراچی آمد،انہوں نے حالیہ پرتشدد احتجاج کے بعد بے گناہ افراد کی گرفتاری کی رپورٹس کا نوٹس لے لیا، بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر کیس کو چیک کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بے گناہ جیل میں نہ ہو،اگر غلطی سے پرامن احتجاج کرنے والوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے تو ان کی فوری رہائی کا بندوبست کریں،انہوں نے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا ملنا چاہئیے۔دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے آزادجموں و کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے مزید ایک امیدوار کے نام کی منظوری دے دی ہے،آزاد جموں کشمیر ایل اے 33 سے محمد جاوید المعروف شوکت جاوید میر پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے، بچیئر مین پی پی پی کی انب سے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے لئے اب تک 45 میں سے 43 امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے چکے ہیں، جبکہ وہ دیگر دو حتمی امیدواروں کے نام کا فیصلہ بعد میں کریں گے۔# #/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close