عمران خان نے امریکہ کو اڈے نہ دینے کا مضبوط موقف دے کر جری لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے

سمبڑیال( آن لائن )مرکزی رہنما پی ٹی آئی بریگیڈئر (ر) اسلم گھمن، سینئر رہنما تحریک انصاف وسابق ایم پی اے چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کو اڈے نہ دینے کا مضبوط موقف دے کر ایک جری لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے عمرا ن خان کے دبنگ اعلان اورموقف نے ہر پاکستانی کو حوصلہ جرات ہمت اورنیا جوش دیا ہے ایسے ہوتے ہیں لیڈر جو کسی صورت ملک اورقوم کو کمزور نہیں ہونے دیتے ہمارے لیڈر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے انٹرویو میں اڈے دینے اوراسلام فوبیا سمیت ناموس رسالت ؐ پر ایسا مضبوط موقف پیغا م اورآواز ڈلیور کر کے پاکستانی مسلمان ہونے اورنبی اکرم ؐ سے محبت کا جواظہار کیا ہے اس پر پوری قوم
اورامت مسلمہ کو فخر ہے انشاء اللہ جرات مند وزیراعظم عمران خان یہ پانچ سال اوراگلے پانچ سال بھی حکومت کرے گا امت مسلمہ اورپاکستانی قوم ایسے جری لیڈ رہنما اوروزیراعظم کو گنوائے گی نہیں ان خیالات کااظہاردونوں رہنمائوں نے اپنے بیان میں کیا جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اسے کہتے ہیں تبدیلی یہ ہے نیا پاکستان اوریہ ہے وزیراعظم عمران خاںجو نئی نسلوں کے لیے نیا پاکستان چاہتے ہیں وزیراعظم عمران خان ملک کے نڈر لیڈر
وزیراعظم اورکپتان ہیں عمران خان ایسے وزیراعظم ہیں جو عوام کے خون پسینے کی کمائی کے امین بھی ہیں کوئی پیسہ اِدھر اُدھر نہیں ہونے دیںگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close