ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کاصوبائی اسمبلی بجٹ اجلاس میں واقعہ پر شدید افسوس کا اظہار

کوئٹہ(آن لائن)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں گزشتہ روز صوبائی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران پیش آنے والے واقعہ پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمانی جمہوریت میں ایسے طرز عمل کو غیر جمہوری عمل سے تعبیر کیا بیان میں کہا گیا کہ متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کی وجہ سے ایک طرف اسمبلی کے اطراف میں ٹریفک کا نظام اور آمد ورفت بری طرح متاثرہوئی تو دوسری طرف پورے شہر کا نظام شدید طور پر متاثر ہوا یوں لگ رہا تھا کہ کچھ سیاسی جماعتیں کسی جگہ کو فتح کرنے کی کوشش میں تمام حدود عبور کرنا چاہتے ہے بیان میں کہا گیا کہ عوام نے صوبائی اسمبلی کے اراکین کا انتخاب اپنے مسائل کے حل اور مشکلات کو دور کرنے کیلئے کیا عوام چاہتے ہیں کہ ان کے نمائندے اسمبلیوں کے اندر جاکر بیٹھے اور اپنے حلقوں کے معاملات اسمبلیوں میں زیر بحث کرے صوبے سے پسماندگی اور غربت کے خاتمہ کے سلسلے میں کردار ادا کریں مگر گزشتہ روز کے احتجاج اور مظاہرے سے جہاں اسمبلی کی بے توقیری کی گئی وہی سیاسی کارکنوں کے ذریعے اسمبلی میں تھوڑ پھوڑ کرکے جمہوری روایات کو بری طرح پامال کیا گیا متحدہ اپوزیشن اگر چاہتی تو اسمبلی کے اندر آکر احتجاج کرسکتی تھی جو زیادہ موثر اور جمہوری طریقہ تھااسی طرح کے احتجاج اسمبلی کی سابقہ روایات رہی ہے کہ اپوزیشن نہیں بات اسمبلی کے فلور پر کہتے رہے ہیں بیان میں کہا گیا کہ حکومت اور حزب اختلاف معاملات اور اختلافات کو اس حد تک نہ لے جائیں جہاں پر ایک دوسرے کے وجود کو برداشت کرنا ممکن نہ رہے بلکہ دونوں طرف سے اراکین برداشت اور عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اختلافی مسائل کو گفت وشنید کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں اور ایسے مثبت طرز عمل کا راستہ اپنا ئیں جس سے صوبے اور یہاں کے عوام کے مشکلات ومسائل حل کرنے میں مدد مل سکیں۔ #/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close