عوام دشمن بجٹ، بڑھتی مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف جماعت اسلامی نے احتجاج کا اعلان

لاہور (آن لائن)جماعت اسلامی لاہور کی شہری مسائل کمیٹی کا ہنگامی اجلاس دفتر ضلع میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کی۔ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے عوام دشمن وفاقی بجٹ، بڑھتی مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف جماعت اسلامی نے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ احتجا ج پریس کلب لاہور میں 10بجے صبح ہوگا۔ تحریک انصاف کی ناکام حکومت 3 سالوں میں کوئی بھی عوام دوست بجٹ پیش نہیں کرسکی۔ حکومت نے بجٹ پیش کرنے کے فورا َ بعد پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کا دروزہ کھول دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کی بدولت عوام کا جینا دوبھر ہو چکا ہے۔ جماعت اسلامی لاہور بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور لاقونیت کے خلاف عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ جماعت اسلامی اتوار کو پریس کلب کے باہر حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف لاہور کے عوام کو شرکت کی دعوتی ہے۔ اجلاس میں شہری مسائل کمیٹی جماعت اسلامی لاہور کے صدر و کنوئینر چوہدری محموالاحد کی شرکت۔ اجلاس میں ممبران شہری مسائل کمیٹی و ترجمان جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف، خالد احمد بٹ، زاہد شباب بٹ، ملک محمد شفیق،عبداللہ اعجاز ایڈوکیٹ، میاں رشید، ماسٹر اعجاز، خبیب نذیر کی شرکت کی۔ #/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close