اسلام آباد(آئی این پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہاہے کہ 2018کے اپوزیشن کے اپنے دور کی اصلاحات کے تحت ہوئے، اپوزیشن اگر الیکشن کمیشن سے مطمئن تھی تو مولانا فضل الرحمان کو سڑکوں پر مارچ کی خواری کرانے کے بعد حجرے میں کیوں بند کر دیا،ا حسن اقبال جیسے جعلی دانشوروں کی وجہ سے آج ان کا ایک لیڈر بیرون ملک فرار ہے جبکہ دوسرا تین میں ہے نہ تیرہ میں،تحریک انصاف حکومت کی تمام اصلاحات کا مقصد غیر جانبدارانہ، صاف و شفاف انتخابات ہیں،اب عمران خان کی حکومت ہی دھاندلی کا راستہ روکنے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ہفتہ کو مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہاکہ اپوزیشن آج اسی الیکشن کمیشن کے دفاع کی دعویدار بن گئی جس کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرتی تھی۔ 2018کے اپوزیشن کے اپنے دور کی اصلاحات کے تحت ہوئے، اپوزیشن اگر الیکشن کمیشن سے مطمئن تھی تو مولانا فضل الرحمان کو سڑکوں پر مارچ کی خواری کرانے کے بعد حجرے میں کیوں بند کر دیا۔ الیکشن کمیشن پر اعتراضات نہیں تھے تو 2018کے انتخابات کے نتائج کیوں تسلیم نہیں کئے؟ اگر مطمئن نہیں تو اب راہ فرار کیوں اختیار کر رہے ہیں؟، انہیں وہی قبول ہوتا ہے جو ان کی مرضی اور منشا کے مطابق ہو، وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہاکہ احسن اقبال وہی شخص ہیں جنہوں نے سی پیک کے مغربی روٹ کو متنازعہ بنایا تھا، ان جیسے جعلی دانشوروں کی وجہ سے آج ان کا ایک لیڈر بیرون ملک فرار ہے جبکہ دوسرا تین میں ہے نہ تیرہ میں، وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہاکہ احسن اقبال ہر معاملے میں ارسطو بننے کی بجائے نارووال سپورٹس کمپلیکس میں کی جانے والی کرپشن کا حساب دیں، تحریک انصاف حکومت کی تمام اصلاحات کا مقصد غیر جانبدارانہ، صاف و شفاف انتخابات ہیں، فرخ حبیب نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کرکٹ میں نیوٹرل ایمپائر لے کر آئے تھے، انہوں نے ہی انتخابات میں دھاندلی کو بے نقاب کیا۔اب عمران خان کی حکومت ہی دھاندلی کا راستہ روکنے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہاکہ آئی ووٹنگ اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین شفاف انتخابات کو یقینی بنانے میں سنگ میل ثابت ہو گی، ن لیگ کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کا مذاق اڑانا قابل افسوس ہے، اوورسیز پاکستانیز ملک کے بارے میں نواز شریف سے زیادہ معلومات اور احساس رکھتے ہیں، مسلم لیگ(ن)کو تکلیف ہے کہ عمران خان بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق کیوں دے رہے ہیں
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں