سرکاری ملازمین کیلئےبڑی خبر آگئی، حکومت نے ای ریٹائرمنٹ پالیسی کا آغاز کر دیا

لاہور(پی این آئی ) پنجاب حکومت نے اساتذہ کے لیے ای ریٹائرمنٹ پالیسی کا آغاز کردیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے صوبائی وزیرتعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ اساتذہ کے لیے ای ٹرانسفرز اور دیگر آسانیوں کے بعد سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ای ریٹائرمنٹ پالیسی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس پورٹل کی مدد سے اساتذہ کے ریٹائرمنٹ نوٹیفکیشن اور دیگر اہم دستاویزات بغیر کسی رشوت کے ایک ہفتے میں حاصل کیے جا سکیں گے۔ پنجاب حکومت نے اساتذہ کے لیے ای ریٹائرمنٹ پالیسی کا آغاز کردیا ہے۔ صوبائی وزیرتعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ اساتذہ کے لیے ای ٹرانسفرز اور دیگر آسانیوں کے بعد سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ای ریٹائرمنٹ پالیسی کا آغاز کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close