ایک اور اہم حکومتی عہدیدار مستعفی ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی ) چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ عاطف بخاری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عاطف بخاری نے کہا کہ میں نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کی چیئرمین شپ سے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں اب تک بورڈ آف انویسٹمنٹ کے تین چیئرمین تبدیل ہوچکے ہیں۔نئے چیئرمین کی دوڑ میں دو سابقہ چیئرمین زبیر گیلانی اور ہارون شریف کے نام زیر غور ہیں۔ہارون شریف ستمبر 2018اور زبیر گیلانی 2019میں بطور چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ میں فرائض انجام دے چکے ہیں۔چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ عاطف بخاری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close