اماراتی ائیرلائن نے پاکستانیوں پر پابندی لگا دی

دبئی(پی این آئی) متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنیوں کی طرف سے پاکستان کے لیے پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ گزشتہ دنوں اتحاد ایئرویز کی طرف سے اس پابندی میں توسیع کی گئی تھی اور اب ایمریٹس ایئرلائنز نے بھی پاکستانی مسافروں پر پابندی میں توسیع کرتے ہوئے اسے 6جولائی تک بڑھا دیا ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق 6جولائی کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر اس پابندی پر نظر ثانی کی جائے گی اور اس میں مزید توسیع یا اس کے خاتمے کا فیصلہ کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق اتحاد ایئرویز نے پاکستان کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا کے مسافروں پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔اماراتی حکومت کی ہدایات کے پیش نظر ایمریٹس نے بھی انہی چار ممالک پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ بھارت، جہاں کورونا وائرس کی صورتحال اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ سنگین ہے، اماراتی حکومت کی طرف سے اسے اس پابندی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ ایمریٹس ایئرلائنز کی طرف سے پابندی میں توسیع کا معاملہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس وقت سامنے آیا جب ثانیہ نامی ایک کسٹمر نے ایمریٹس سپورٹس سے اس بابت استفسار کیا۔ ثانیہ کو جواب دیتے ہوئے ایمریٹس سپورٹ نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ”ایمریٹس کی پاکستان کے لیے پروازوں پر 6جولائی تک پابندی عائد ہے اور اس کے بعد اس پر ایک بار پھر نظرثانی کی جائے گی۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close