پنجاب کی سیاست میں بڑی ہلچل، نامور ملکی شخصیت پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کیلئے تیار

لاہور (پی این آئی ) سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اہم دورے کے سلسلے میں لاہور پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق کئی اہم شخصیات کی سابق صدر آصف علی زرداری سے لاہور میں آج ملاقات بے اور پیپلز پارٹی میں شمولیت متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سابق گورنر پنجاب ذوالفقار خان کھوسہ کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔پیپلز پارٹی کو پنجاب میں متحرک کرنے کے لیے آصف زرداری نے ماضی کی حلیف جماعتوں سے رابطے بھی کیے ہیں۔آصف علی زرداری ملک سیاست میں متحرک مختلف اہم شخصیات سے بھی رابطے میں ہیں۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق قاسم ضیاء کو پنجاب میں اہم ذمےداری دئیے جانے کا بھی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری دورہ لاہور میں اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔وہ پیپلز پارٹی پنجاب کے مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔واضح رہے کہ دو روز قبل پیپلز پارٹی نے حکمراں جماعت کی بڑی وکٹ گرا لی تھی، تحریک انصاف کے سینئر رہنما کا ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔بتایا گیا کہ ، تحریک انصاف کے مقامی رہنما سردار عزیز 50 ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے انہیں خوش آمدید کہا۔اس موقع پر سردار عزیز نے کہا کہ بے حس اور نکمے لوگوں نے کراچی میں پی ٹی آئی کو تباہ کردیا۔چند روز قبل سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم نے نواز شریف اور ان کی بیٹی کو بہت عزت دی، لیکن ان کی فطرت میں وفا کرنا نہیں۔منگل کو کوئٹہ میں نواب ثنااللہ زہری کے سیاسی و قبائلی ہم خیال رفقا کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سابق گورنر بلوچستان عبدالقادر بلوچ اور دیگر سیاسی قبائلی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نواب ثنا اللہ زہری، جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور رفقا نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ فیصلہ کیا، باقاعدہ شمولیت کا اعلان آئندہ چند روز میں مرکزی قیادت کے ساتھ کنونشن میں کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close